حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ عرصے کے دوران مکان کی تبدیلی کے باعث طلبہ، علماء کرام اور دیگر شرکاء کو کلاسز اور تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب ان مشکلات کے ازالے کے لیے اسلامک انسٹیٹیوٹ کے لیے ایک نئے مکان کا انتظام کیا گیا ہے۔
اسی سلسلے میں بروز جمعہ نئے مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جس میں علماء کرام، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
نئے مرکز کے قیام سے طلبہ کے لیے علمی کلاسز میں شرکت، علماء کرام کے لیے علمی مکالموں اور محققین کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھنا آسان ہو گا۔

مولانا اخلاق حسین شریعتی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلامک انسٹیٹیوٹ کا علمی و تحقیقی سفر ان شاء اللہ اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور نوجوانوں کو علمی و تربیتی کلاسز میں شرکت کے لیے بھیجیں تاکہ نئی نسل علم، تحقیق اور مثبت فکری تربیت سے مستفید ہو سکے۔

سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی ضامن حسین نے کہا: موجودہ دور میں ایسے علمی مراکز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو علم، تحقیق اور فکری تربیت کے مواقع فراہم کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اسلامک انسٹیٹیوٹ جیسے مراکز اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اسلامک انسٹیٹیوٹ پاراچنار کا یہ نیا مرکز علمی سرگرمیوں کے فروغ، تحقیق کے مواقع کی فراہمی اور نوجوانوں کی فکری و علمی تربیت کے حوالے سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے، جس سے علاقے میں علمی ماحول کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔









آپ کا تبصرہ